نکھرے نکھرے چہرے ہونٹوں میں ہنسی نرالی جنم مسیح نے لیا ہے ، یہ گا رہے تھے ایالی ۱
آسماں نے زمین پر نور پھیلا دیا
چھوٹے سے شہر بیت لحم کو کیسے سجا دیا
آؤ خوشیاں منائیں جو رات ہوئی متوالی
۲
اُمیدوں کے گلشن میں کیا پیار کا پھول کھلا
جب ایک چھوٹے سے بچے کو یسوع کا نام ملا
آؤ اسی سے ہی مانگیں ، ہم ہوں نہ کسی کے سوالی
۳
بادشاہوں نے بھی آ کر سر جھکا دیا
نذرانے دے کر اس کو اپنا بنا لیا
الیاسؔ آ ؤ چلیں ہم، وہ چرنی ہے دیکھنے والی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.