نیلے گگن کی اونچائیوں میں یسوع تجھ کو دیکھا ہے گلگتا کی تنہائیوں میں یسوع تجھ کو دیکھا ہے ۱
اک آواز پہ مردہ لعزر کفن سمیت ہی دوڑ پڑا
موت پہ بجتی شہنائیوں میں یسوع تجھ کو دیکھا ہے
۲
سدرک میسک عبدنجو کی رسیاں بھٹی میں کھولیں
جلتی آگ کی پرچھائیوں میں یسوع تجھ کو دیکھا ہے
۳
اتنی محبت ایسی معافی ڈاکو کو فردوس ملی
پاک کلام کی گہرائیوں میں یسوع تجھ کو دیکھا ہے
۴
زہے نصیب فرزند ہے تیرا اعلیٰ رتبہ پایا ہے
ملؔ کی غزلوں رباعیوں میں یسوع تجھ کو دیکھا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.