نیلے آسماں کے پار جائینگے
میرا یسوع رہتا وہاں
ہم ملینگے بادلوں پر
دیکھے گا سارا جہاں
۱
اُسکا کوئی بھی وعدہ نہ ہوتا ادھورا
ہر ایک وعدہ اُسکا ہوتا ہے پورا
اُسکے آنے کا وعدہ بھی پُورا ہوگا
دیکھے گا سارا جہاں
۲
یہ وشواس ہے میرا جو ہوگا پُورا
سپنا یہ میرا نہ رہیگا ادھورا
تیرے سنگ ہم رہینگے اب سے یسوع جی
دیکھے گا سارا جہاں
۳
یسوع نام ہے اعلیٰ اور قدرت والا
ملتی شفا اور ملے کفارہ
ہر گھٹنا جھکے گا نامِ یسوع پہ
دیکھے گا سارا جہاں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.