نئی زندگی جب سے مُجھ کو ملی ہے نئی تازگی جب سے مُجھ کو ملی ہے دعاؤں میں گرتے ہیں آنسو میرے روحِ بندگی جب سے مُجھ کو ملی ہے ۱
میرے بیٹے میں نے تجھے چُن لیا ہے
کبھی نہ پلٹنا تُو واپس نہ جانا
جو زخمی ہے اُس کو شفا میں ہی دوں گا
شافی ہوں تیرا صدا یہ ملی ہے
۲
اُٹھاتا بڑھتا چلاتا رہا
عجائب اپنے دکھاتا رہا
دیا حکم مجھ کو تُو اوروں کو لانا
مسیحا ہوں تیرا صدا یہ ملی ہے
۳
جو حکموں پہ میرے تُو چلتا رہے
جو کہتا ہوں تجھ کو وہ کرتا رہے
مانند ستاروں کے چمکے گا اِک دِن
خوش ہو تجھے یہ برکت ملی ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.