نئی زمیں ہو نیا آسماں آ ؤ بنائیں نیا جہاں ۱
آؤ سب کو گلے لگائیں ، یسوع کا پیغام سنائیں
صلح کا جھنڈے ہم لہرائیں ، اپنی زمیں فردوس بنائیں
ہر جانب ہو نیا سماں
۲
صلح کے جوتے بندھن توڑیں ، اپنے رب سے ناطہ جوڑیں
آزادی تقدیر بنائیں، سچائی انصاف دلائیں
جنت کے سوتے ہوں رواں
۳
کب اُترے گا تخت جمالی، کب بیتے گی رات یہ کالی
اپنے ہاتھوں جہاں کا والی، پہنائے گا تاج جلالی
یسوع خدا کے شایانِ شاں
۴
جوبلی کا یوں جشن منائیں، علم کا گھر گھر دیپ جلائیں
خوشیوں کے غنچے مہکائیں، ہونٹوں پر مسکان سجائیں
خوشحالی ہو اپنا نشاں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.