Loading

نیا پھر دن ہوا ، پرانی رات کا

Naya phir din hua purani raat ka
نیا سال، کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 6|
+
نیا پھر دن ہوا ، پرانی رات کا
کریں سو شکر ہم ، خدا کی ذات کا
۱
نفرت کی ہر آگ بجھا کے پیار کا دیپ جلائیں گے
اپنوں کی تو بات ہے کیا ہم غیروں کو اپنائیں گے
دَور لائیں گے نیا ، دَور لائیں گے نیا
اِک گیت گائیں گے نیا
۲
ہاتھوں کی محنت بدلے گی قوم کی تقدیروں کو
ہم بدل ڈالیں گے گھر کی بد نما تصویروں کو
گھر سجائیں گے نیا ، گھر سجائیں گے نیا
اِک گیت گائیں گے نیا
۳
ہم سورج ہم چاند ستارے ہم تو پیار کے دھارے ہیں
اس دنیا کے رہنے والے ہم کو جان سے پیارے ہیں
پیار دیں گے ہم نیا ، پیار دیں گے ہم نیا
اِک گیت گائیں گے نیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector