نیا پار لگا میری نیا پار لگا یسوع جی

Naya paar laga meri naya paar laga Yeshu Ji
کیتھولک کلیسیا| روح کی خوشی، ہوشعنا| 22|
+
نیا پار لگا میری نیا پار لگا یسوع جی
بیچ بھنور کے ہوں میری آپ مدد کو آ یسوع جی
۱
اندھوں کو دیں آنکھیں تُو نے کوڑھ سے لوگ بچائے
تیرے حکم سے فوراً مُردے باہر قبر سے آئے
۲
پانی کے مٹکے مے بن گئے تُو نے جب فرمایا
پانی پر خشکی کی مانند تُو نے چل دکھلایا
۳
پانچ ہزار کو سیر کیا تھا پانچ روٹیاں لے کر
مجھ پاپی کی جان بچائی جان صلیب پر دے کر
۴
ایسے کام کئے ہیں سوامی جو کوئی کر نہیں سکتا
تیرے نام پہ مرنے والا ہر گز مر نہیں سکتا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector