ناصری ناصری ناصری ناصری

Nasri nasri nasri nasri
کرسمس، آمدِ ثانی | 29|
+
ناصری ، ناصری ، ناصری ، ناصری
تُو ہے ہمارا ناصری ، جان سے پیارا ناصری
ہم کو بچایا تُو نے ، اپنا بنایا تُو نے
ہم بھی ہیں تیرے ہیں تیرے ہیں تیرے سدا
۱
تُو ہے ابنِ خدا، میرا یہ ایمان ہے
کامل ذاتِ الہٰی تُو ، کامل انسان ہے
ہم کو سجایا تُو نے ، کامل بنایا تُو نے
بادشاہی اور قدرت، جلال ہیں تیرے سدا
۲
تُو ہی قدرت سے اپنی کرتا ہے معجزات
بخشتا ہے گناہ بھی دیتا ہے مفت نجات
لعزر جلایا تُو نے ، گناہوں سے چھڑایا تُو نے
تیری حمد و ثنا گائے گی دنیا، یہ دنیا سدا
۳
آنے والا ہے تُو ، ہم ہیں سب منتظر
تیری جلالی کلیسیا، منتظر کس قدر
یہ فرمایا تُو نے ، جلالی بنایا تُو نے
تیرے ساتھ جائیں گے رہیں گے ، رہیں گے سدا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector