نقش ظلمت کے مٹانے آ گیا ابنِ خدا پاپ دنیا کے اٹھانے آ گیا ابنِ خدا ۱
رُخ پہ بیت لحم کے دیکھو نور کی ہیں تجلیاں
دُور ہوں رنج و الم دُور ہوں تاریکیاں
گائے بحر و بر ترانے آ گیا ابنِ خدا
۲
سارے عالم کے لئے ہی کیا مبارک ساعت ہے
درمیاں انسان کے اب خود الہٰی ذات ہے
تھی جدائی وہ مٹانے آ گیا ابنِ خدا
۳
دیکھ کر سارے مکیں ارض و فلک کے شاد ہیں
موت میں جکڑے تھے جو وہ موت سے آزاد ہیں
مخلصی سب کو دلانے آ گیا ابنِ خدا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.