Loading

نبوتوں کے پیام ہم کو جو آ رہے ہیں

Nabuaton ky peyam hum ko jo aa rhy hain
کرسمس| 7|
+
نبوّتوں کے پیام ہم کو جو آ رہے ہیں
بلندیوں پہ فرشتے نغمے سنا رہے ہیں
۱
برس رہا ہے ابھی بھی چرنی پہ نُور جیسے
درِ مقدس پہ آسماں سر جھکا رہے ہیں
۲
غموں کی راتیں مسرتوں میں بدل گئی ہیں
جو غمزدہ تھے وہ شادیانے بجا رہے ہیں
۳
کئی مجوسی چلے تھے جو روشنی کے پیچھے
وہ آج سارے جہاں کو رستہ دکھا رہے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector