نام کو تیرے اپنی ہتھیلی پر میں نے کھود رکھا ہے صورت کو تیری اِسی ہتھیلی پر میں نے کھود رکھا ہے ۱
کیا تُو وہ لُکٹی نہیں جو آگ سے مَیں نے نکالی
خون بہا کر جان لٹا کر تیرا فدیہ دیا ہے
میں جو ہوں سو ہوں میرا نام ہے
۲
رکھوں گا آنکھ کی پتلی کی مانند سنبھال کر تجھے
سایہ میرا ساتھ رہے گا یہ میں نے وعدہ کیا ہے
میں جو ہوں سو ہوں میرا نام ہے
۳
آنچ نہ آنے دوں گا تجھ پر گر میری راہ پر چلے تُو
موت کے سایہ کی وادی سے تجھ کو گزار لیا ہے
میں جو ہوں سو ہوں میرا نام ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.