نہ پوچھو عزیزو کہ یسوع ہے کب سے زمیں آسماں کُچھ نہ تھا ہے وہ تب سے ۱
ہُوا آج وہ بطنِ مریم سے پیدا
جو افضل ہے اعلیٰ ہے بالا ہے سب سے
۲
مبارک! مبارک! مبارک! مبارک!
نِکلتی صدا ہے یہی سب کے لب سے
۳
بیابان میں رات کو اِک فرشتہ
گڈریوں پہ ظاہر ہُوا حکمِ ربّ سے
۴
کہا آج پیدا ہُوا ہے مسیحا
جہاں کو ہے فخر ایسے عالی نسب سے
۵
مجوسیوں نے اُس کا دیکھا سِتارا
چلے سجدہ کرنے کو جوشِ طرب سے
۶
نظر آیا جب اُن کو یسوع کا چہرہ
سمائے نہ تن میں خُوشی کے سبب سے
۷
دِیا نذر لوبان، مُر اور سونا
کِیا سجدہ گِر کر زمیں پر ادب سے
۸
بلاشک بری اُس کی ہے ذاتِ اعلیٰ
گناہ سے، خطا سے، خفا سے، غضب سے
۹
شفیعِ جہاں صلح کا شاہزادہ
پُکارو اُسے اِس مبارک لقب سے
۱۰
تہِ دِل سے مُنجّی پہ ایمان لائے
یہ فرحتؔ کہو ہر شفاعت طلب سے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.