مقدسین کی لطانیہ خدایا تُو ہم پر رحم کر سدا خدایا تُو ہم پر رحم کر سدا مسیحا تُو ہم پر رحم کر سدا مسیحا تُو ہم پر رحم کر سدا خدایا تُو ہم پر رحم کر سدا خدایا تُو ہم پر رحم کر سدا ۱
اے مریم کنواری اے ماں لاخطا
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
خُدا کی جو کہلاتی ہے والدہ
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۲
مقرب فرشتے میکائیل تُو
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۳
خُدا کے فرشتوں کے سارے گروہ
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۴
تُو اے اصطباغی یوحنا نبی
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۵
اے یوسف مبارک خُدا کے ولی
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۶
اے پطرس مقدس رسولِ خدا
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۷
تھامس مقدس رسولِ خدا
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۸
مقدس رسولوں کے پورے گروہ
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۹
اے پیارے اسٹیفن خدا کے ولی
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۱۰
اے لارنس پیارے خُدا کے ولی
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۱۱
مقدس آگسٹین خُدا کے ولی
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۱۲
اے پیارے فرانسیس خُدا کے ولی
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۱۳
اے دومینک پیارے خُدا کے ولی
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۱۴
خُدا کی اے بندی کلارہ سدا
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۱۵
خُدا کی شہیدہ اے ایگنس سدا
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۱۶
خدا کےمقدسوں کے سارے گروہ
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۱۷
مقدس شہیدوں کے سارے گروہ
ہمارے لئے کر خدا سے دعا
۔۔۔
مہرباں خدایا رحم کر سدا
خدا ہمیں مخلصی کر عطا
تُو ہر اک بدی سے ہمیں لے بچا
خدا ہمیں مخلصی کر عطا
تُو مر کر جی اُٹھ کر ہمیں لے بچا
خدا ہمیں مخلصی کر عطا
روحِ پاک دے کر ہمیں لے بچا
خدا ہمیں مخلصی کر عطا
۔۔۔
گنہگار بندے ہیں کرتے دعا
ہماری دعائیں تُو سن لے خُدا
محافظ ہو سب کاہنوں کا سدا
ہماری دعائیں تُو سن لے خُدا
بلاہٹ میں اِن کو وفا کر عطا
ہماری دعائیں تُو سن لے خُدا
اجر اِن کے ماں باپ کو کر عطا
ہماری دعائیں تُو سن لے خُدا
پاپائے اعظم کی ہو جائے پناہ
ہماری دعائیں تُو سن لے خُدا
جہاں بھر کی ومیں امن سے رہیں
ہماری دعائیں تُو سن لے خُدا
مقدس عبادت ہو ہم سے سدا
ہماری دعائیں تُو سن لے خُدا
اے یسوع اے زندہ خُدا کے بیٹے
ہماری دعائیں تُو سن لے خُدا
۔۔۔
مسیحا ہماری تُو سن لے دُعا
ہماری ہو مقبول ہر التجا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.