مکتی کا راز جو جاننا چاہو سجدہ کرنے آؤ سونا مر لبان نہیں دل کی بھینٹ چڑھاؤ ۱
تحفہ نہیں ہے یہ قربانی کامل عبادت یہی ہے
بدن کی قربانی گو دے دیں تو بھی کافی نہیں ہے
الفت کا راز جو جاننا چاہو سجدہ کرنے آؤ
۲
لہر نجات کی پیار کی برکھا چھم چھم برس رہی ہے
ان لہروں میں ہم بھی ڈوبیں کیا ہی خوب گھڑی ہے
جیون کا راز جو جاننا چاہو سجدہ کرنے آؤ
۳
اپنی خودی کو قرباں کر کے اپنی صلیب اُٹھاؤ
یسوع مسیح کی سیرت لے لو ڈوبے ہوؤں کو بچاؤ
جینے کا راز جو جاننا چاہو سجدہ کرنے آؤ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.