مجھے تو چار سو یسوع تیرا جلوہ دکھائی دے سحر کے نُور میں دیکھوں میں کوہِ طور پہ دیکھوں ۱
میں تیری باتوں کا خود میں شمار کیسے کروں
کیا جو تُو نے سبھی سے وہ پیار کیسے کروں
جو تیری راہیں ہیں وہ اختیار کیسے کروں
تُو ہی بتا تیرا رستہ تیار کیسے کروں
۔۔۔
جو کوہِ طور پہ موسیٰ سے بات کرتا ہے
مسیح کے روپ میں اب ہم سے پیار کرتا ہے
وہ پیار کرتا ہے ہاں وہ پیار کرتا ہے
مجھے تُو معاف کرنا سکھلا دے
مجھے تُو پیار کرنا سکھلا دے
رستہ پھولوں کا گر نہ ہو چاہے
مجھے کانٹوں پہ چلنا سکھا دے
دوسروں کی نجات کی خاطر
ہس کے سولی پہ چڑھنا سکھلا دے
۔۔۔
کہ مجھ کو بھی معافی کی
کوئی صورت دکھائی دے
۲
مسیح سے مل کے مجھے بھی قرار مل جائے
گناہ گرفتہ ہوں مجھ کو فرار مل جائے
ملا ہے حکمِ محبت تو کیوں نہ ہم کر لیں
سبھی کو نامِ مسیحا سے پیار مل جائے
۔۔۔
تو اپنے کاندھوں پہ اپنی صلیب کو رکھ لے
اسیر بن نہ گناہ کا نجات کو چکھ لے
کیا سولی پہ معاف یسوع نے
دی تجھ کو نجات یسوع نے
کیوں نہیں کرتا معاف اَوروں کو
دیکھ اپنے بھی تُو قصوروں کو
تیرا بھی کام معاف کرنا ہو
نامِ یسوع پہ چاہے مرنا ہو
۔۔۔
کہ تجھ کو بھی معافی کی
کوئی صورت دکھائی دے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.