مجھے پیاس ہے تیرے پیار کی
مجھے اور کچھ بھی نہ چاہیے
اے مسیح مسیح اے مسیح مسیح
مجھے اور کچھ بھی نہ چاہیے
1
مجھ کو مسیح تُو نے دی شفا
بھلا یہ جہاں مجھے دے گا کیا
میں رہوں تیرا تُو رہے میرا
مجھے اور کچھ بھی نہ چاہیے
2
ہے عجب نشہ تیرے نام میں
ہر سرور تیرے پیام میں
اسے ڈال دے میرے جام میں
مجھے اور کچھ بھی نہ چاہیے
3
میری زندگی جب تمام ہو
تیرے ساتھ میرا قیام ہو
میری روح کو جاں کو آرام ہو
مجھے اور کچھ بھی نہ چاہیے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.