مجھے حادثوں کی فکر نہیں ہے خوف کیا خبر نہیں جب یسوع ہے میرے ہم قدم کسی موڑ کا مجھے ڈر نہیں ۱
میرا آشنائے حال ہے
مشکلوں میں میری ڈھال ہے
میرا زور ہے میرا ناصری
میرا زورِ بازو بشر نہیں
۲
مَیں خاک ہوں یہ بھلاؤں کیوں
کسی بات پہ اِتراؤں کیوں
میرا فخر فقط صلیب ہے
مجھے اَور کوئی فخر نہیں
۳
میری بندگی محدود ہے
اے مسیح تُو میرا معبود ہے
تُو ہی ہر بشر کی نجات ہے
کوئی دوسرا اَور دَر نہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.