مجھ سے میرا نام نہ پوچھو نام میں کیا رکھا ہے مجھ سے میرا کام نہ پوچھو کام تو سب اچھا ہے ۱
مجھ سے میری اصل نہ پوچھو
اصل تو ایک ہے سب کی
مجھ سے میری ذات نہ پوچھو
ذات بڑی ہے رب کی
۲
مجھ سے میرا رنگ نہ پوچھو
رنگ بدل جاتا ہے
مجھ سے میری شکل نہ پوچھو
چہرہ ڈھل جاتا ہے
۳
مجھ سے میرا پریتم پوچھو
جو پہچان ہے میری
جگ میں آ کر بدلی جس نے
قسمت تیری میری
۴
اس کا نام ہی نام ہے میرا
وہ پہچان ہماری
امرت اس پر قرباں جاؤں
واروں دنیا ساری
۵
مجھ سے میرا نام تو پوچھو
نام ہے میرا مسیح میں
مجھ سے میرا کام تو پوچھو
کام ہے سب ہی مسیح میں
۶
مجھ سے میری اصل تو پوچھو
اصل ہے میری یہوواہ
مجھ سے میری شکل تو پوچھو
شکل ہے میری مسیحا
۷
مجھ سے میرا رنگ تو پوچھو
رنگ ہے اس کے خوں کا
مجھ سے میرا سنگ تو پوچھو
سنگ ہے اس کے روح کا
۔۔۔
یسوع یسوع یسوع یسوع یسوع
وہ پہچان ہے میری
شاہِ شاہا جانِ جاناں
قسمت تیری میری
۔۔۔
اس کا نام ہی نام ہے میرا
وہ پہچان ہماری
امرت اس پر قرباں جاؤں
واروں دنیا ساری
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.