Loading

مجھ پہ رکھو اے خدایا روح ِ مقدس کا سایہ

Mujh Pe Rakho Ae Khudaya Rooh-e-Muqaddas Ka Saaya
کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 16|
+
مجھ پہ رکھو اے خدایا
روح ِ مقدس کا سایہ
تیری خوشخبری سناؤں
تیری مرضی سے آؤں جاؤں
۱
شمع کی طرح مجھ کو جلنا سکھا دے
جگ کی تاریکیوں کو جگ سے مٹا دے
میں اندھوں کا بن کے جاؤں اُجالا
بھٹکے ہوں کو راہ دکھاؤں
۲
پنچھی کی طرح مجھ کو اڑنا سکھا دے
مجھ کو رہائی کا پیامبر بنا دے
غم کے اسیروں کی توڑ دوں زنجیریں
جکڑے ہوؤں کو میں چھڑاؤں
۳
ندی کی طرح مجھ کو بہنا سکھا دے
مجھ کو تُو زندگی کا چشمہ بنا دے
میں بن جاؤں غمزدوں کی تسلی
تیرا کلام جب سناؤں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector