Loading

محبت کے جرائم کی سزائیں اور ہوتی ہیں

Muhabat ky jaraim ki sazaein aur hoti hain
غزلیات، دعا| 6|
+
محبت کے جرائم کی سزائیں اَور ہوتی ہیں
حیاتِ جاودانی کی بلائیں اَور ہوتی ہیں
1
نیا نسخہ بناؤ چارہ سازو چارہ سازی کا
قدیم المرض قوموں کی دوائیں اَور ہوتی ہیں
2
نجانے دار پر ڈاکو کے منہ سے کیا صدا نکلی
ملے فردوس جن سے وہ دعائیں اَور ہوتی ہیں
3
اگر دیکھیں اُسے تو مگدلینی کی طرح دیکھیں
مسیح کو دیکھنے والی نگاہیں اَور ہوتی ہیں
4
یونہی باتیں بنانے سے یہ منزل طے نہیں ہوگی
مسیح کے پاس آنے کی وہ راہیں اَور ہوتی ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector