مُبارک ساعت دُعا کی
جب چھوڑ کے فکریں دُنیا وی
میں اپنے باپ کے پاک حضور
سَب اُ س سے مانگوں جو ضرور
دُعا سے دُکھ اور غم کی آن
تسلّی پاتی میری جان
آزمائش سے میں بھاگتا ہوں
جب دُعا کر کے جاگتا ہوں
۱
مُبارک ساعت دُعا کی
جب اپنے باپ کے وعدے بھی
میں یاد کر مانتا اُس کا پیار
اور برکت کا ہوں اُمید وار
تُو میرے منہ کا طالب ہو
یہ سُن میں ڈھونڈتا اُسی کو
اور اپنی فکریں سراسر
دُعا میں ڈالتا اُسی پر
۲
مُبارک ساعت دُعا کی
اُس سے تسکین اور تازگی
میں دیکھوں جب تک پسیگہ سے
جلوے آسمانی وطن کے
اور چھوڑ کے رُوح اِس قالب کو
نُورانی مُلک میں داخل ہو
تب جاتے وقت میں کہوں گا
اَب الوداع وقت دُعا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.