مبارک مبارک کی ہر سُو صدا ہے یہ مژدہ ملا کہ مسیح آ گیا ہے ۱
ہر انسان گائے خوشی وہ منائے
خدا آج سب کے قریب آ گیا ہے
۲
تجلی ملی تھی جو سینا پہ پہلے
وہی سارے عالم پہ اب رونما ہے
۳
نوید مسرت جہاں کے لئے ہے
مسیحا ہی بس درد کی اِک دوا ہے
۴
مسیح کی محبت کی عظمت تو دیکھو
سدا عاصیوں پر مہرباں رہا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.