مجھے اپنے لہو کا رنگ دے دے کوئی رنگ تو ہو میرے جینے میں تیرا خون چلے میری رگ رگ میں تیرا دل دھڑکے میرے سینے میں 1
میرے جسم میں جب تک جان رہے
میرے لب پہ یسوع تیرا نام رہے
دل تیرا مسکن بن جائے
یوں پھر وہ بے الزام رہے
2
جب چھوڑ کے دنیا جاؤں میں
منزل پر تجھ کو پاؤں میں
مجھ کو گر ایک اشارہ ہو
سو جان بھی اپنی لٹاؤں میں
3
جینے کا راز ہے مرنے میں
مر کر یسوع نے سمجھایا ہے
تیرے جی اٹھنے کی نسبت سے
اب موت فقط اک سایہ ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.