میری سانس میں تیری سانس ہے میری روح میں پاک روح میری آنکھ میں تیری آنکھ ہے میرے ہاتھ میں تیرا ہاتھ تو چلے میں چلوں ، تو رُکے میں رکوں تو کہے جو وہی میں کروں تو چھوئے میں چھوؤں ، جو کہے وہ کروں روح من جسم سب سونپ دوں میں مندر ہوں تیرا، زندہ گھر ہوں تیرا میری مرضی اب نہیں تیری ہوگی رضا یہی بن گیا میرا سارا جیون اے خدا اے خدا میں مندر ہوں تیرا، زندہ گھر ہوں تیرا میں مندر ہوں پربھو کا مندر ہوں، پوتر مندر ہوں ۱
تیرا جلال مجھ میں دکھے
صورت تیری میں بنوں
جب روح تیرا ہے مجھ میں
تو آزاد ہوں پاک روح
ایسا برتن بنوں جیسے تو ہے بھرا
جھوٹ مٹ جائے کردے کھرا
میں خداوند میں ہوں ہو گیا ہوں نیا
جو پرانا تھا جاتا رہا
۲
اے مددگار تجھ سے ہے پیار
اے پاک روح پاک روح
سکھلا مجھے اپنا کلام ، دکھلا مجھے راہ تو
تو نے مجھ کو چنا مجھ میں رہنے لگا
ایسا مجھ پہ کرم ہے کیا
پاپی اتنا بڑا جو گنہگار تھا
اپنا بیٹا مجھے کر دیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.