میری راہ کے واسطے روشنی یہ بائبل مقدس میری زندگی ہے میری جان بھی یہ بائبل مقدس 1
ہمیشہ کے جیون کا پانی ہے یہ
اسے میں پیوں
اسے پی کے پھر زندگی میں کبھی
نہ پیاسا رہوں
مٹائے میری روح کی تشنگی
یہ بائبل مقدس
2
میری رات کی تیرگی میں سدا
اجالا کرے
نئی منزلوں اور نئی صبحوں کا
یہ پیغام دے
میری جان کو بخشے آسودگی
یہ بائبل مقدس
3
کرے کفر و باطل کو یہ بے نقاب
خدا کی کتاب
زمانے میں لائے گا یہ انقلاب
یہ ہے لاجواب
جہاں سے ہمیشہ مٹائے بدی
یہ بائبل مقدس
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.