میری قوم کے جوانو، میری یہ بات مانو اٹھو آگے بڑھو ، اپنی منزل کو پہچان لو کوئی نہیں ہے آگے تم سے کوئی نہیں ہے بہتر تم سے ہمت سے کام گر تم لو تو ہوگا زمانہ سارا پیچھے (۱)
رکھو تم بھروسہ خداوند خدا پہ
نہ چھوڑے گا تم کو سدا
ہو کچھ بھی کہیں بھی نہ ڈرنا کبھی بھی
وہی ہے تمہاری پناہ
(۲)
جو آئے مصیبت کڑی سے کڑی بھی
یا آئے پھر آندھی طوفان
وہ بھیڑوں کو اپنی بچانے کی خاطر
خود آئے گا بن کے چوپان
(۳)
ہو منزل تمہاری مسیح ناصری ہی
ہو سولی تمہارا نشان
اسی میں چلو تم اسی میں بڑھو تم
اسی پہ ہی رکھو ایمان
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.