Loading

میری منزل تُو مسیح راہ بھی تُو ساتھ بھی تُو

Meri manzil Tu Masiih, raah bhi Tu, saath bhi Tu
دعائیہ کورسز، بشارت؍مشنز، غزلیات، عشائے ربانی، نیا سال| عارف راجرز بھٹی| اسمبلیز آف گاڈ| 34|
+
میری منزل تُو مسیح راہ بھی تُو ساتھ بھی تُو
جو رہا سائے کی طرح مجھ پہ وہ ہاتھ بھی تُو
1
مجھ کو چھوڑا نہ کبھی قول ہیں سچے تیرے
رحمتوں کی جو رہی مجھ پہ وہ برسات بھی تُو
2
تیرے قدموں پہ نچھاور زندگی یہ میری
میرا ہر دن تو مسیحا میری رات بھی تُو
3
تیرے زخموں سے بہی میرے گناہ کی قیمت
قبر اور موت کو جس سے ہو گئی مات بھی تُو
4
اس جہاں کے ذرے ذرے کو بتا دوں شافی
جو ہے میرا ہوں میں جس کا وہ فقط ذات بھی تُو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector