میری ہر بات میں اور حالات میں تُو ساتھ ساتھ

Meri har bat mein aur halat mein tu sath sath
متفرق نغمات، نیا سال، شکرگزاری| 64|
+
میری ہر بات میں اور حالات میں
تُو ساتھ ساتھ
میرے غم اور خوشی اور جذبات میں
تُو ساتھ ساتھ
(۱)
یوں ہاتھ تھامتا میرا اور راہ دکھاتا ہے
اور سبز چراگاہوں میں مجھ کو لے جاتا ہے
میرے ہر دن میں تو اور ہر رات میں
تُو ساتھ ساتھ
(۲)
دشمن کے سامنے میرے وہ میز بچھاتا ہے
اور زخموں پر بھی میرے مرہم لگاتا ہے
میرے یقین میں اور خدشات میں
تُو ساتھ ساتھ
(۳)
مصیبت کے دنوں میں میرے ساتھ رہتا ہے
نہ چھوڑوں گا میں تنہا ہر پل یہ کہتا ہے
میری خشک سالی میں اور برسات میں
تُو ساتھ ساتھ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector