Loading

میری فتح کا اعلان یسوع مسیح سچا اک ہی چوپان یسوع مسیح

Meri fatah ka ailan Yesu Masih sacha aik hi chaupan Yesu Masih
متفرق نغمات، روحانی جنگ، عشائے ربانی، پنتکست ؍ روح القدس| 8|
+
میری فتح کا اعلان ، یسوع مسیح
سچا اک ہی چوپان، یسوع مسیح
پیار اُس کا مہان، یسوع مسیح
دے دی اپنی ہے جان، یسوع مسیح
۱
اُسی کا لہو جو بچاتا ہے
وہ رشتہ جو ٹوٹا ملاتا ہے
جو پاس صلیب کے ا ٓجائے
تو فردوس بھی کھل جاتا ہے
لا تو اُس پہ ایمان، یسوع مسیح
جس کا ہے آسمان، یسوع مسیح
۲
یسوع نام جب بھی لیا جائے
روحِ پاک ہر جاں پہ چھا جائے
جہاں اُس کے خون کی قدرت ہو
تو دشمن کوئی بھی نہ ٹِک پائے
ہاں وہی ہے نگہبان، یسوع مسیح
کروں اسی کا بیان،یسوع مسیح
۳
نہ مُردوں میں ڈھونڈو وہ زندہ ہے
قبر اس کی خالی وہ زندہ ہے
وہ بیٹا خدا کا کہلاتا ہے
وہ آج بھی مُردے جلاتا ہے
ایسی اُس کی ہے شان، یسوع مسیح
تھم جاتے ہیں طوفان،یسوع مسیح
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector