میری آرزو تجھے دیکھ لوں، میری جستجو تیرا گھر بنوں تجھے چوم لوں تجھے پوج لوں، تیرے نام کو سب جلال دوں 1
میں بنا شبیہ پہ تیرا خدا، میں بنا کہ حمد تیری کروں
تیری ہر خوشی ہے خوشی میری ، بے مثال تو میں مثال دوں
2
ہے لہو تیرا میری زندگی ، ہے صلیب تیری فخر میرا
تیرے زخم یسوع شفا میری ، یہ شفا کا بھید میں کھول دوں
3
روحِ پاک تو ہی سکھا مجھے ، میرے دل میں یسوع کا پیار بھر
میں پاکیزگی کی شمع بنوں، یسوع نام کو میں کمال دوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.