میرے مالک تیری رحمت سے میں زندہ ہوں اے میرے مسیح اے میرے خدا تیرا بند ہ ہوں تجھ کو ہر سو میں سوچا کروں، نت تجھ کو سراہا کروں کہ مسیح مجھے میرا خدایا ہے اس دل میں میرے وہی سمایا ہے ۱
میری زندگی میں تو جب سے مسیحا آیا
رحمت کا بن کے سایہ میری زندگی میں چھایا
تیرے پیچھے میں چلتا چلوں
تجھ کو اوجھل نہ ہونے دوں
۲
آنکھوں کی پتلی جیسے تُو نے مجھ کو ہے سنبھالا
ہر امتحاں سے تُو نے مسیح مجھ کو ہے نکالا
تیری چوکھٹ پہ بیٹھا رہوں
یسوع تجھ کو مَیں سجدہ کروں
۳
حمد و ثنا سے اٹھتی جو سوگند تجھ کو بھائے
سنگھاسن چھوڑ کے تُو مسیح ہمارے بیچ آئے
تیرا ہی منتظر مَیں رہوں
تیری تمجید کرتا رہوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.