Loading

میرے جیون میں یسوع تیرا نام جلال پاتا رہے

Mere jewan mn Yesu tera naam jalal pata rahy
متفرق نغمات، پنتکست ؍ روح القدس| فرانسس فیروز| سیالکوٹ کنونشن، اسمبلیز آف گاڈ، تمجیدِ مسیحا، روح کی خوشی| 35|
+
میرے جیون میں یسوع تیرا نام جلال پاتا رہے
میرا اُٹھنا بیٹھنا اور چلنا تجھے بھاتا رہے
۱
میری سوچوں میں تُو میرے خوابوں میں تُو
میرے سارے سوالوں جوابوں میں تُو
جب بھی تجھے پکاروں تیرا روح مجھ میں آتا رہے
۲
زندگی بھر تیرے گیت گاتا رہوں
تُو سنتا رہے میں سناتا ر ہوں
جب گیت تیرے گاؤں تیرا روح مجھ میں گاتا رہے
۳
بے مثال ہے تُو میں مثال بنوں
تُو کامل ہے میں بھی کمال بنوں
دُنیا کا نور ہے یسوع میری راہیں سجاتا رہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector