میرے بعد مل کر دعا کرتے رہنا تلاوت کلامِ خدا کرتے رہنا ۱
کلامِ خدا زندگی ہے تمہاری
ہمیشہ پڑھو تو ثنا کرتے رہنا
۲
جہاں چار مل کر تم بیٹھو عزیزو
میری یاد شام و صبح کرتے رہنا
۳
نہ گھبرانا ہر گز پڑے کوئی مشکل
میرے نام سے التجا کرتے رہنا
۴
ستائے جو تم کو ستانا نہ ہر گز
برائی کے بدلے بھلا کرتے رہنا
۵
محبت سے جان اپنی میں نے فدا کی
اس الفت کا چرچا سدا کرتے رہنا
۶
ہزاروں میرے نام سے قتل ہونگے
مصیبت کے دن تم دعا کرتے رہنا
۷
میں آؤں گا پھر تم کو لینے عزیزو
ذکر روزِ محشر سدا کرتے رہنا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.