Loading

میرا یسوع مسیح سب کے پاس آتا ہے

Mera Yesu Masih sab ke paas aata hai
بپتسمہ، موت، شفا، قوالیاں| شیمی ہنس| 13|
+
میرا یسوع مسیح سب کے پاس آتا ہے
اک باری تُو بندے بلا کر تو دیکھ
دُکھ کٹ جائیں گے پاپ دھل جائیں گے
اک باری تُو چرنوں میں آ کر تو دیکھ
۱
اُس کے نورِ الہٰی کو تُو دیکھ لے
اُن سے نکلی جیوتی سے اندھے دیکھتے
آنکھ کھل جائے گی جیوتی مل جائے گی
اک باری بھروسہ بنا کر تو دیکھ
۲
دل میں صورت ہے اُس کی
آنکھوں میں خواب ہے
دل میرا اُس سے ملنے کو بیتاب ہے
میرا پہلا اور آخری وہ پیار ہے
اُس کو بندے تُو اپنا بنا کر تو دیکھ
۳
یسوع سنگیت میرا من کا راگ ہے
بنا اُس کے جیون میرا سب راکھ ہے
رمنؔ شیمیؔ بھی در پہ بھجن گاتے ہیں
تُو بھی اُن کی طرح در پہ گا کر تو دیکھ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector