Loading

میرا خدا میرا رب ہی نہیں

Mera Khuda mera Rabb hi nahi
ارنسٹ مل| 19|
+
میرا خدا میرا رب ہی نہیں
وہ تو میرا پِتا بھی ہے
۱
پورب پچھم اُتر دکھن
رب کے کام نرالے ہیں
سات سمندر امبر دھرتی
پاک خدا نے ڈھالے ہیں
میرا خدا خالق ہی نہیں
وہ تو مجھ پر فدا بھی ہے
۲
چرنوں میں اے نُور کے دھارے
آشش پانے آئے ہیں
پاک یہوواہ یسوع نام میں
برکت پانے آئے ہیں
میرا خدا کچھ دُور نہیں
وہ تو سنتا دعا بھی ہے
۳
حکمت اور قدرت کے روح سے
یسوع مسیحا بننا سکھا
دل کی آنکھیں روشن کر کے
ملؔ کی دعا پر کان لگا
میرا خدا گونگوں کی زبان
اندھوں کی ضیا بھی ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector