میرا خدا ہر روز مجھے نئی خوشیاں دیتا ہے شادماں وہ شادماں وہ مجھ کو بنا دیتا ہے ۱
جب ہوتی ہے کوتاہی کوئی یا بات غلط مجھ سے
میں کرتا نہیں ہو جاتا ہے جب کام غلط مجھ سے
میرا خدا بگڑے ہوئے میرے کام بنا دیتا ہے
۲
جب بھول میں جاتا ہوں کبھی بائبل کی باتوں کو
جب نیند سے اُٹھ جاتا ہوں گھبرا کر راتوں کو
میرا مسیح آ کر میرے سپنوں کو جگا دیتا ہے
۳
جب غیر ہو جاتے ہیں ایسے ہی خفا مجھ سے
اور دوست بھی کر جاتے ہیں ویسے ہی جفا مجھ سے
وہ پیار کی پھلواری سے میری راہوں کو سجا دیتا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.