(کورس)
میرا دل میری جان تیرا مسکن بنے
تیری رحمت سے ہم نے یھ دامن بھرے
۱
تیری پرستش ہمیشہ یوں ہوتی رہے
تیری الفت سے محفل یوں سجتی رہے
تخت تیرا یہا ں پہ لگا ہی رہے
تیری حمد و ثناء سے سجا ہی رہے
۲
سولیوں پہ یسوع نے وفائیں لکھیں
خون کے موتیوں سے شفائیں لکھیں
شاخ دل پہ نئے پھول کھلنے لگے
منزلیں راستے پھر سے ملنے لگے
۳
نہ رتھوں پہ کوئی بھی بھروسہ رکھے
نہ بتوں کو خداوند خدا ہی کہے
اسکی پرواہ نہیں کوئی کچھ بھی کہے
صرف یسوع ہی اپنا خداوند رہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.