Loading

میں نے کہا کیسے تجھے میں بتاؤں

Mene kaha kesy tjhy main btaun
دعائیہ کورسز، ارنسٹ مل، بشارت؍مشنز، غزلیات، عشائے ربانی| ارنسٹ مل| 5|
+
میں نے کہا کیسے تجھے میں بتاؤں
میں تجھ سے پیار کرتا ہوں
بولے یسوع آ اپنے زخم دکھاؤں
میں تجھ پہ مرتا ہوں
پیار میرا ہے عجیب
عشق میرا ہے مہیب
ہوں میں تیرے قریب
سانس سے بھی قریب
1
رک وہ گیا ، رک میں گیا
اس کی عجب شان تھی
پیار بھری آنکھیں تھیں
یہی تو پہچان تھی
وہ آنکھیں پیار کی ہیں کہانی
وہ کیلیں دیتی ہیں زندگانی
آ گیا وہ قریب
سانس سے بھی قریب
2
دیکھا اسے چپ رہ گیا
تالو سے چپکی زبان
دوڑی لہر جان میں
چھونے کی قوت کہاں
وہ کوڑے میری شفا کے لئے تھے
وہ کانٹے میری بقا کے لئے تھے
ہے وہ کتنا قریب
سانس سے بھی قریب
3
اس نے کہا دنیا میں جا
دے گواہی میری
لنگڑے چلا مردے جلا
بن جا گواہی میری
وہ نیزہ میرا جنم بن گیا
وہ پسینہ روح کی مرہم بن گیا
وہ بڑا ہے قریب
سانس سے بھی قریب
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector