مَیں نے ڈھونڈا یہ سارا جہاں تیرے جیسا نہ کوئی ملا جیسے تُو نے کیا ہے شما تیرے جیسا نہ کوئی ملا ۱
پاپوں کا تھا قرض مجھ پہ جو بھاری
دُکھوں میں زندگی گزاری تھی ساری
میرے گناہوں سے مجھ کو بچانے
تو نے خدا اپنی زندگی تھی واری
تُو نے کر دی ہے قیمت ادا
تیرے جیسا نہ کوئی ملا
۲
دنیا کے آگے دہائی بہت دی
آنسو کے بن نہ ملا مجھ کو کچھ بھی
تجھ کو ملا جب مَیں تب تجھ کو جانا
تب تیرے آگے جو مَیں نے دعا کی
تو نے سن لی ہے میری دعا
تیرے جیسا نہ کوئی ملا
۳
حسرت کو پوری تو نے کیا ہے
جو مَیں نے مانگا وہ تو نے دیا ہے
دے کے سکوں میری زندگی کو تو نے
میرا ہر ایک بوجھ تو نے لیا ہے
میری خوشیوں کی تُو ہے وجہ
تیرے جیسا نہ کوئی ملا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.