Loading

مَیں نابینا جگ میں پھرتا راہ کون دکھائے

Mein naabeena jag mein phirta rah kaun dikhay
کیتھولک کلیسیا، موت، شفا، عشائے ربانی، متفرق نغمات| سیالکوٹ کنونشن، تمجیدِ مسیحا، روح کی خوشی، ہوشعنا| 33|
+
میں نابینا جگ میں پھرتا
راہ کون دکھائے
تو ہی ہے یسوع میرا سہارا
میں ہوں آس لگائے
(۱)
ٹھوکر کھا کھا پاؤں سے میرے
بہتے خون کے دھارے
پاپ اور دکھ کے بادل میرے
سر پر ہیں منڈلائے
(۲)
تجھ سے پیاسا کیا مانگے بس
جل کی دو اک بوندیں
جو جیون جل تو نے دیا وہ
من کی پیاس بجھائے
(۳)
چمک اٹھی یہ دنیا ساری
تیری جیوتی نیاری
پر من میرا اندھیارے سے
تجھ کو آج بلائے
(۴)
چین اور راحت تجھ سے ملتی
یسوع تارن ہارے
اتنا کہنا جانتا ہوں میں
پوچھیں بے شک سارے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector