میں خدا کی ثنا گاؤں گا حمد اُس کی کئے جاؤں گا

Mein Khuda ki sana gaun ga hamd uski kiay jaun ga
ایذا رسانی، قوالیاں، روحانی جنگ، شکرگزاری| نصرت فتح علی خان| 61|
+
میں خدا کی ثنا گاؤں گا
حمد اُس کی کئے جاؤں گا
۱
میں فتح یاب ہُوں، برسرِ آب ہُوں
وہ ہے بخشش میری، وہ میرا بھاگ ہے
وہ میرا زور ہے، وہ میرا راگ ہے
اُس کی تعظیم لب پہ سدا لاؤں گا
۲
وہ ہے میرا خدا ، میرے اجداد کا
منصفِ محترم ربّ اِکرام بھی
صاحبِ جنگ بھی صاحبِ نام بھی
ذکر اُس کی بزرگی کا دہراؤں گا
۳
پانیوں کا غضب، ڈوبنے کا سبب
سپہِ فرعون میں، جو بھی سردار تھے
دیکھتے دیکھتے غرقِ دریا ہوئے
قدرتِ ربِّ عالم پہ اتراؤں گا
۴
پیر جب جم گیا، قہر جب تھم گئے
سب فنا ہو گئے، حمد اُس ذات کو
عبرتوں سے بھری نادر آیات کو
گیت کے مستقل رنگ پہناؤں گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector