مَیں خدا کا بیٹا ہوں شیطان کا رشتے دار نہیں

Mein Khuda ka beta hun shaitan ka rishtay dar nahi
متفرق نغمات، ایذا رسانی| 46|
+
مَیں خدا کا بیٹا ہوں
شیطان کا رشتے دار نہیں
دشمن پیچھے چلنے کو
ہر گز مَیں تیار نہیں

اُس کی پاک ستایش میں اکثر گاتا رہتا ہوں
اُس کی پاک حضوری میں موج مناتا رہتا ہوں
دل خوشیوں میں رہتا ہے ، رہتا مَیں بیمار نہیں

دُکھوں میں وہ حامی ہے، اور مدد کو آتا ہے
چاہے کیسی مشکل ہو ، یہ دل نہ گھبراتا ہے
مجھے اکیلا چھوڑے نہ، مَیں رہتا لاچار نہیں

اپنے پاک مسیحا کی خاطر مَیں مر جاؤں گا
یہوداہ اسکر یوتی کی مانند نہ کہلاؤں گا
اُس کا خون خریدا ہوں، لوگو مَیں غدار نہیں !
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector