میں آنے والا ہوں، میں آنے والا ہوں میں تجھ کو لینے بادلوں پہ آنے والا ہوں (۱)
دروازہ میں نے تیرے لئے کھول رکھا ہے
محبت سے جو تو نے میرا نام لیا ہے
میں یسوع ہوں، میں تجھ کو لینےآنے والا ہوں
(۲)
جو غالب آئے اس کو میں ستون بناؤں گا
اور اس ستون پہ اپنا نیا نام لکھوں گا
تو غالب آ میں تجھ کو آزمانے والا ہوں
(۳)
جو کچھ بھی تیرے پاس ہے تو اس کو تھامے رکھ
برے کے پاک خون سے دھو اپنے جامے رکھ
اک تاج سنہری تجھ میں پہنانے والا ہوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.