مسرتوں کی گھڑی ہے خوشی کی بات کرو سحر ہوئی ہے تو پھر روشنی کی بات کرو ۱
سراپا نور فضائیں ہوائیں رقص کا نام
کسی بہار کی اب دلکشی کی بات کرو
۲
وہ جس کو گھاس کا بستر ملا سرائے میں
زمیں پہ لیٹے ہوئے ناصری کی بات کرو
۳
وہ جس کے فیض سے چرنی بنی کوہِ سینا
مسیح کے پیار کی جلوہ گری کی بات کرو
۴
جہاں میں نور فشاں ہے سلامتی کی ضیاؔ
زمیں پہ آج صلح و آشتی کی بات کرو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.