Loading

مسیحا شکر ہو تیرا تُو میرے پاس آیا ہے

Masiha shukr ho tera tu mere paas aaya hai
کیتھولک کلیسیا، موت، غزلیات، شکرگزاری| ہوشعنا| 31|
+
مسیحا شکر ہو تیرا تُو میرے پاس آیا ہے
میرے چھوٹے سے دل میں تُو نے خود ڈیرا لگایا ہے
۱
خوشی مَیں کس طرح ظاہر کروں ہے خود خدا سچا
جسے مَیں خاک کے پتلے نے اپنے میں چھپایا ہے
۲
تجھے گر کر کروں سجدہ ہزاروں بار اے شافی
خزانے فضل و رحمت کے تُو اپنے ساتھ لایا ہے
۳
نہ تھی موسیٰ میں طاقت آنکھ بھر کر دیکھتا تجھ کو
یہاں روٹی کے پردوں میں حُسن اپنا چھپایا ہے
۴
مگر ایمان کی نظروں نے اِن پردوں کے پیچھے بھی
محبت کے خدا میرے مسیحا تجھ کو پایا ہے
۵
مجھے اقرار ہے کوئی نہیں خوبی میری ایسی
کہ جس سے تُو نے دل میرے میں گھر اپنا بنایا ہے
۶
فقط بخشش ہے تیری یا محبت بیکراں جس نے
میرے خوابیدہ دل میں پیار کا شعلہ جلایا ہے
۷
نذر کرتا ہوں تیری اے خدا جو کچھ بھی میرا ہے
عقل ، آزاد مرضی ، دل ، جسے تُو نے بچایا ہے
۸
مجھے اپنی حفاظت میں تُو لے لے ، اب سے تیرا ہوں
تجھے محبوب و آقا اے خدا مَیں نے بنایا ہے
۹
ہے میری یہ دعا کہ دم جو میرا آخری نکلے
تُو جائے پاس اُس کے جس کے ہاتھوں سے وہ آیا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector