مسیح کو دیکھنے بیت اللحم ہم آج جائیں گے سارے جہاں کے مالک کو وہاں چرنی میں پائیں گے ۱
ہوشعنا عالمِ بالا پہ دنیا پہ صلح ہو
رضامندی ہو انسان میں وہاں ہم بھی یہ گائیں گے
۲
جھلک سے جس کے جلوے کی ہوئے بے ہوش موسیٰ تھے
اسے بیت اللحم میں روبرو تم کو دکھائیں گے
۳
فخر کیوں کرنہ ہو مجھ کو کہ میرے دل کی چرنی میں
میرے شافی میرے محبوب نور اپنا دکھائیں گے
۴
ملائک غل مچاتے ہیں وہاں تعریف میں جس کی
وہی پیدا ہوئے ہیں جو کہ دنیا کو بچائیں گے
۵
خوشی میں جس کی گاتے ہیں مرغانِ چمن ہر سو
چلو باغ مسیحیت میں تمہیں وہ گُل دکھائیں گے
۶
خدا کو دیکھنے والو تمہیں یہ آج دعوت ہے
چلو اب باپ کو بیٹے کی صورت میں ہی پائیں گے
۷
گنہگارو شفیعِ عاصیاں دنیا میں آئے ہیں
خدا کا میل انساں سے فقط وہی کرائیں گے
۸
خوشی سے آج سب غرباء نہیں پھولے سماتے ہیں
کہ اپنے خالق و مالک کا وہ دیدار پائیں گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.