مسیح کے واسطے مسیحی نوجواں شہید ہو رکھنا اگر ہے قوم کا نام و نشاں شہید ہو ۱
تیرا نشان صلیب ہے صلیب تیری شان ہے
صلیب تیری جان ہے صلیب ہی ایمان ہے
ہونے لگا ہے آج تیرا امتحاں شہید ہو
۲
مرنا نفع تیرے لئے پولسؔ کی آواز سن
ستفنس کو یاد کر شہید کی آواز سن
اُٹھ لٹ نہ جائے آج تیرا کارواں شہید ہو
۳
ہر وقت تیرے ساتھ ہے جو لشکروں کا ہے خدا
چھائیں گی جب تاریکیاں بخشے گا تجھ کو وہ ضیا
چومے گا آ ن کر قدم سارا جہاں شہید ہو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.