مسیح جی اٹھا ہے ہیلیلویاہ گاؤ سُر و تار سے ساز مل کر بجاؤ ۱
کہا اس کو مریم نے مالی سمجھ کر
دھرا ہے کہاں میرا منجی بتاؤ
۲
تو زندہ کو مُردوں میں کیوں ڈھونڈتی ہے
کہا اُس نے مریم ذرا غوش لاؤ
۳
سبھی ساتھیوں اور پطرس کو فوراً
میرے زندہ ہونے کی بابت سناؤ
۴
کرو مومنو اب عبادت مسیح کی
دل و جاں سے اپنی عقیدت دکھاؤ
۵
کہ زندہ ہوا ہے مسیح درحقیقت
یہ مژدہ زمانے میں ہر سو پھیلاؤ
۶
فتح موت و عصیاں پہ ہوئی یسوع کو
ہیلیلویاہ کےآج نعرے لگاؤ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.