مریم کی آنکھ کا تارا، یسوع میرا سہارا دنیا میں آیا خوشیاں لایا، جاگا نصیب ہمارا ۱
نغمے فرشتے گائیں، ہر سو ثنا مسکائیں
جھومے ہوائیں گائیں فضائیں، کیسا ہے پیارا نظارہ
۲
چمکا نورانی ستارہ، روشن ہوا جگ سارا
جھلمل ستارے کہتے ہیں سارے، دُور ہوا اندھیارا
۳
مل کر عید منائیں، جھومیں ناچیں گائیں
اک دوجے کو گلے لگائیں، آیا منجی ہمارا
۴
کئی مجوسی آئے، ساتھ اپنے نذرانے لائے
بادشاہوں کے بادشاہ کو ، سجدہ کرنے وہ آئے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.