مخلوقات بیقراری سے تیری راہ دیکھتی ہے اے یسوع آ ، اے یسوع آ کلیسیا بھی کہتی ہے ۱
نرسنگوں کی ہوگی آواز اور فرشتے بھی ہوں گے ساتھ
وہ بلائے گا اپنی دلہن کو بڑھا کر اپنا ہاتھ
یہ بارات دُلہا دُلہن پر گلِ گلاب پھینکتی ہے
۲
ذرا پلکیں اُٹھا کر تو دیکھو ، ذرا نظریں اُٹھا کر تو دیکھو
گھڑی دُور نہیں یسوع آئے گا
ذرا بائبل اُٹھا کر تو دیکھو
موجودات اِس زمین پر کیوں دُکھ عذاب جھیلتی ہے
۳
جب ہواؤں میں ہو گا دیدار ، ہوگی چہروں پہ ابدی بہار
دِن خزاؤں کے سب رام ہوئے
لوٹ آئی ہے ابدی بہار
ملاقات آسمانوں پر سُرِ رباب چھیڑتی ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.